Aaj News

بدھ, اپريل 16, 2025  
17 Shawwal 1446  

صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری کے اشارے

امید ہے کچھ دنوں میں صدر زرداری کو اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی، ڈاکٹر عاصم حسین
شائع 03 اپريل 2025 02:28pm

صدر مملکت آصف علی زرداری کا علاج نجی اسپتال میں جاری ہے اور ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ صدر زرداری کی خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس میں بہتری کے اشارے مل رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انفیکشن امراض کے ماہرین تین مرتبہ صدر کا معائنہ کرچکے ہیں۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ صدر زرداری کو کراچی منتقل کرنا علاج کے حوالے سے ایک اچھا فیصلہ تھا، اور ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ کچھ دنوں میں صدر زرداری کو اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔

ڈاکٹر عاصم نے مزید کہا کہ صدر کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ملاقاتوں پر کورونا کے پیش نظر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ڈاکٹر عاصم نے بتایا تھا کہ مختلف ٹیسٹوں کے بعد صدر مملکت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اور انہیں اس وقت آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا اور وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

صدر مملکت آصف زراری کو انفیکشن اور تیز بخار کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا۔

President Asif Ali Zardari