Aaj News

ہفتہ, اپريل 05, 2025  
07 Shawwal 1446  

انتخاب کے دو ماہ بعد ہی ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آگئی، گیلپ سروے

ٹرمپ کا دوسرا دور پہلے کی طرح افراتفری اور غیر یقینی سے بھرپور ہے، ماہرین
شائع 03 اپريل 2025 01:43pm

انتخاب کے دو ماہ بعد ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آگئی۔

گیلپ سروے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت 47 فیصد سے گھٹ کر 43 فیصد ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ پروجیکٹ 2025، ٹیرف کی دھمکیوں اور عجیب وغریب خیالات جیسے خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرنے اور گرین لینڈ پر قبضے کی خواہش نے امریکیوں کو مایوس کیا ہے۔

زمین کا کوئی کونہ نہ بخشا! ٹرمپ نے غیر آباد جزیرے پر بھی ٹیرف لگا دیا

ایلون مسک کی بےلگام مداخلت اور سگنل گیٹ اسکینڈل نے بھی تنازعات کو ہوا دی ہے۔

پولز کے مطابق صرف 38 فیصد لوگ نئی تجارتی پالیسیوں سے مطمئن ہیں جبکہ معیشت اور دیگر امور پر بھی حمایت کم ہورہی ہے۔

بھارت میں مسلمانوں کی جائیداد پر قبضے کا متنازع وقف قانون منظور

ماہرین کے مطابق ٹرمپ کا دوسرا دور پہلے کی طرح افراتفری اور غیر یقینی سے بھرپور ہے۔

Donald Trump

Popularity

down