Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

عمران خان کی ملاقاتوں کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

عدالت جیل حکام اور دیگر فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرے، استدعا
شائع 03 اپريل 2025 01:34pm

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے عمران خان کی ملاقاتوں کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری داخلہ پنجاب اور سپریڈنٹ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 24 مارچ کو ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقاتوں کے بارے میں فیصلہ دیا تھا، جس کے مطابق منگل اور جمعرات کو ملاقات کرانا ضروری تھا۔ تاہم، جیل حکام نے اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا۔

شبلی فراز کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جیل حکام اور دیگر فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرے۔

سلمان اکرم راجہ اور شعیب شاہین نے شبلی فراز کی جانب سے درخواست دائر کی۔

imran khan

Islamabad High Court

Jail Visits

Contempt of Court Appeal