Aaj News

اتوار, اپريل 13, 2025  
14 Shawwal 1446  

لکی مروت: گاؤں والوں نے مسجد میں گھسنے والے دہشتگردوں کو گھیر لیا، قرآن پر حلف لیکر جان بخشی

فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گردوں کو دوبارہ نہ آنے کی شرط پر چھوڑ دیا گیا
شائع 03 اپريل 2025 08:35am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

لکی مروت کے علاقے لنگر خیل پکہ میں دہشت گرد مسجد میں گھس گئے، جنہیں مقامی افراد نے گھیر کر گٹھنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔

دہشت گردوں اور مقامی افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جب دہشتگردوں کو فرار کا کوئی موقع نظر نہ آیا تو انہوں نے مقامی افراد سے مذاکرات کئے۔

ٹانک میں چھٹی پر گھر آنے والا ایف سی اہلکار اغوا

جس کے بعد دہشت گردوں کو دوبارہ نہ آنے کی شرط پر چھوڑ دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقامی افراد اوردہشت گردوں میں مذاکرات پولیس کے آنے سے پہلے ہوئے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی والے دہشت گردوں کے وارث بن گئے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

دہشت گردوں نے قرآن پر حلف لیا کہ وہ پھر گاؤں لنگر خیل پکہ نہیں آئیں گے، جس پر ان کی جان بخشی کی گئی۔

Lakki Marwat

TTP