Aaj News

منگل, اپريل 08, 2025  
10 Shawwal 1446  

عوام کا عید کا تیسرا روز بھی بھرپور گزارنے کا پلان، سیر سپاٹے اور دعوتوں کا اہتمام

لاہور اور اسلام آباد والوں کا تگڑا ناشتہ، پائے، نان چنے اور حلوہ پوری پر ہاتھ صاف کیے
شائع 02 اپريل 2025 10:19am

ملک بھر میں عیدالفطر کا آج تیسرا روز ہے، لوگ خوشیاں منا رہے ہیں اور گہما گہمی عروج پر ہے، عید الفطر کے تیسرے دن بھی موج مستی کا سین آن ہے، لاہور اور اسلام آباد والوں نے تگڑا ناشتہ کیا، پائے، نان چنے اور حلوہ پوری پر ہاتھ صاف کیے۔

عید الفطر کی چھٹیوں کا آج آخری روز ہے، صبح ہوتے ہی کئی فیملیز چھانگا مانگا نیشنل پارک پہنچ گئی، دریائے جہلم کے کنارے دامن خضر پارک بھی کھچا کھچ بھر گیا۔

بچوں کی موج مستی آج بھی جاری رہے گی، آج تیسرے روز بھی شہری تعطیلات کا خوب فائدہ اٹھائیں گے، بچوں نے بڑوں کی جیبیں خالی کرانے کے منصوبے تیار کر لئے، کوئی چڑیا گھر جائے گا تو کوئی پارک میں جھولے کا لطف اٹھائے گا۔

عید کے پہلے اور دوسرے روز تفریحی مقامات پر شہریوں کا ہجوم رہا، عید کے دوسرے روز خواتین اور بچوں سمیت سب عید کی خوشیوں میں مگن رہے، سیر سپاٹوں کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے ریسٹورنٹس کا رخ کیا، کسی نے کڑاہی منگوائی تو کسی کو سجی پسند آئی، کسی نے باربی کیو پر تو کسی نے آئس کریم پر ہاتھ صاف کئے۔

میٹھی عید کے آخری روز بھی خوب کھابے ہوں گے، سیر سپاٹے، ملاقاتوں اور دعوتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Eid ul Fitr

eid ul fitr 2025

eid celebration