Aaj News

جمعہ, اپريل 04, 2025  
05 Shawwal 1446  

بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کی جانب سے کی گئی تعیناتیاں واپس لینے کی ہدایت کی ہے، اعظم سواتی

بانی پی ٹی آئی سے بشری بی بی، اعظم سواتی اور دیگر نے جیل میں ملاقات کی
اپ ڈیٹ 01 اپريل 2025 10:44pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی سے بشری بی بی، اعظم سواتی اور دیگر نے ملاقات کی، ملاقات کے بعد اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کی جانب سے کی گئی تعیناتیاں واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ سردارخان اوراکرام اللہ پر کرپشن کے چارجز ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کی بات پر جنید اکبر سے بات کرونگا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر، اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ میری آج بانی پی ٹی آئی سے دیگر دو لوگوں کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ سلمان اکرم راجہ آپ کا سودا نہیں کرینگے، سردار خان اور اکرام اللہ نیازی پر کرپشن کے چارجز کے باوجود انہیں عہدے دیئے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں نے بانی کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات بارے بتایا اور کہا کہ کمیٹی کے معاملات سامنے لایا جائے، انھوں نے کہا ہے کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے تو اسپیکر کے پی اسمبلی کو مستفی ہوجانا چاہیئے، جنید اکبر کے بارے بھی بانی پی ٹی آئی کو بتایا۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے ان کی کی گئی تعیناتیوں کو فوری واپس کیا جائے، پنجاب کے معاملات پر بھی بانی کو بریف کیا بتایا عالیہ حمزہ کا راستہ روکا جارہا ہے، ہم نے بانی پی ٹی آئی کو ہر صورت جیل سے نکالنا ہے، علی امین گنڈا پورکرپشن کے معاملات پر خاموش نہیں۔

عمران خان سے ملاقات کیلیے اجازت نہ ملنے پر سلمان اکرم راجہ کی جیل حکام سے دوبارہ تکرار

انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے بانی کو ہر صورت جیل سے نکالنا ہے، علی امین گنڈا پور کرپشن کے معاملات پر خاموش نہیں بیٹھے اورعلی امین گنڈا پورکی اجازت سے ہی میں بانی سے ملنے آیا ہوں۔

اعظم سواتی کا ایکس پر بیان

بعد ازاں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ جنید اکبر کو شکایت دی کہ صوابی جلسے میں میرے قافلے کو روکا گیا، مجھے اور میرے باپ کو گالیاں دی گئیں۔

انھوں نے کہا کہ اسی شخص کو ثبوت دینے کیخلاف پارٹی سے نہیں نکالا گیا، ایک شخص کو ہزارے کا سیکرٹری جنرل اور دوسرے کو مانسہرہ کا صدر بنا دیا گیا، ان کے خلاف قانونی کارروائی کرکے پارٹی سے نکالا جائے۔

بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ کے فیصلے کے مطابق آج ملاقات نہیں کرائی گئی، سلمان اکرم راجہ کی مرتب کردہ فہرست کے مطابق صرف اعظم سواتی کی ملاقات کرائی گئی۔

نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں، ان احکامات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، ہم توہین عدالت کی درخواست دائر کر رہے ہیں، مبشر مقصود اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی کہتے ہیں انہیں کتابیں نہیں دی جا رہی، سات ماہ سے بچوں سے فون پر بات بھی نہیں کرائی گئی اور سیاسی ملاقاتیں بھی نہیں کرنے دی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل بانی پی ٹی آئی سے بشری بی بی، اعظم سواتی و دیگر کی ملاقات ختم ہونے کے بعد اعظم سواتی، مبشر اعوان، نادیہ خٹک جیل سے باہر آ ئے۔ گیٹ 5 پر اعظم سواتی نے سلمان اکرم کو الگ سے بلا لیا اور مشاورت کی۔ مشاورت میں باقی رہنماؤں کو شامل ہونے سے روک دیا گیا۔

imran khan

azam sawati

salman akram raja

Adyala Jail