Aaj News

جمعہ, اپريل 04, 2025  
05 Shawwal 1446  

اسلام آباد میں عید کے روز بھی ڈاکو سرگرم، ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو گولی مار دی

گن پوائنٹ پر شہریوں کو دن دیہاڑے لوٹنے والا گینگ سرگرم ہے، ذرائع
شائع 01 اپريل 2025 03:22pm

اسلام آباد میں عید کے روز بھی ڈاکو سرگرم ہیں، آئی نائن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو گولی مار دی، فیض آباد میں موٹرسائیکل کا پیٹرول ختم ہوگیا تو دوسری موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے شہری ڈاکووں کے رحم کرم پر ہیں، عید کے روز بھی شہر اقتدار میں شہریوں سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس عید کے روز شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ گن پوائنٹ پر شہریوں کو دن دیہاڑے لوٹنے والا گینگ سرگرم ہے، واقعے میں ملزمان نے پہلے آئی نائن میں شہری سے موبائل چھینا، شہری کے مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے گولی ماری، ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے انجیل نامی شہری کو پمز منتقل کر دیا گیا۔

عید الفطر پر ملک بھر میں ٹریفک حادثات، 3 ماہ کی بچی، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد جاں بحق

موٹر سائیکل کا پیٹرول ختم ہونے پر ملزمان نے فیض آباد سے موٹر سائیکل چھوڑی جس کے بعد ملزمان بھاگ کر دوسری روڑ سے آنے والی موٹر سائیکل کو گن پوائنٹ پر چھین کر با آسانی فرار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی سی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے، انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

firing

اسلام آباد

Robbery

citizen injured