Aaj News

جمعہ, اپريل 04, 2025  
05 Shawwal 1446  

پیرو فٹبال کپ کے ایک میچ کے دوران ریفری نے حملہ آور کو کک دے ماری، ویڈیو وائرل

لوئس الیگری نامی میچ ریفری نے اپنی دائیں ٹانگ سے حملہ آور کو مار کر نیچے گرا دیا
شائع 01 اپريل 2025 11:30am

پیرو فٹبال کپ کے ایک میچ کے دوران ریفری نے حملہ آور کو کک دے ماری جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ریفری کے فیصلہ پرمگڈیلینا کے سپورٹر غصے میں آگئے، جن میں سے ایک سپورٹر (Pitch Invader) امپائر کو بوتل مارنے کے لیے میدان میں آیا اسی دوران ریفری نے اپنے دفاع میں لات مار دی۔

حملہ آور تماشائی نے جیسے ہی پلاسٹک کی بوتل ریفری کو کھینچ کر مارنا چاہی، لوئس الیگری نامی میچ ریفری نے اپنی دائیں ٹانگ سے حملہ آور کو مار کر نیچے گرا دیا۔

بھارت کو اولمپک 2036 کی میزبانی کتنی مہنگی پڑنے والی ہے؟ حکام کے ابھی سے پسینے چھوٹنے لگے

یہ واقعہ پیرو کے شہر انکاش میں کوپا پیرو فٹ بال میچ کے دوران اسپورٹ ہواکیلا اور میگڈالینا سی ای ڈی ای سی کے درمیان کھیل کے 82 ویں منٹ میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق لوئس الیگری میچ ریفری کی حملہ آور کو ناک آؤٹ کک مارنے کے واقعے کے بعد میچ کو بھی منسوخ کردیا گیا۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ لات کھانے والے شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا اور میچ ریفری اور تماشائی کیخلاف کیا قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Referee Luis Alegre

kicks pitch invader

during Peru soccer game