جب تک یمن کے حوثی جہازوں پر حملے نہیں روکتے بم باری جاری رہے گی، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب تک یمن کے حوثی جہازوں پر حملے نہیں روکتے بم باری جاری رہے گی۔
میڈا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے یمن پر مسلسل بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی امریکا نے یمن کے کاماران جزیرے پر بمباری کی۔
اس حوالے سے حوثی اکثریتی تنظیم انصارالاسلام کا بیان سامنے آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے حدیدہ بندرگاہ کے قریب دو فضائی حملے کیے۔
ٹرمپ کا فلسطینیوں کی بے دخلی کا منصوبہ، حماس رہنما کی دنیا بھر کے حامیوں کو ہتھیار اٹھانے کی کال
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ پیغام حوثیوں اور ایران دونوں کے لیے ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے یمن پر حملوں کے دوران جنگی جرائم کا اعتراف کر لیا؟
انہوں نے کہا جب تک حوثی جہازوں پر حملے نہیں روکتے بم باری جاری رہے گی۔
Comments are closed on this story.