Aaj News

جمعرات, اپريل 10, 2025  
11 Shawwal 1446  

اڈیالہ جیل کے باہر اسیروں کے لواحقین کا ملاقات کیلئے شدید رش، قیدی عید کیسے منا رہے ہیں؟

عید پر جیلوں میں قیدیوں اور حوالاتیوں کے لیے خصوصی انتظامات
شائع 31 مارچ 2025 03:10pm

عید کے موقع پر حکومت پنجاب کی جانب سے جیلوں میں قیدیوں اور حوالاتیوں کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالغفور انجم کے مطابق، عید کے دنوں میں لواحقین اپنے پیاروں کو مٹھائیاں دینے اور ملاقاتیں کرنے کے لیے جیلوں میں آ سکتے ہیں۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عید کی تقریبات کا آغاز ہوا، جہاں ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے قیدیوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات عبد الرؤف رانا اور سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالغفور انجم نے اکٹھے عید کی نماز ادا کی اور بعد ازاں، عبد الرؤف رانا نے جیل کا دورہ کیا اور قیدیوں سے ملاقات کی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان عید کی نماز نہ پڑھ سکے

اڈیالہ جیل میں قیدی اور حوالاتی آپس میں عید ملے اور خوشیاں منائیں۔ عید کے دن کے لیے خصوصی پکوان تیار کیے گئے، جن میں سوئیاں اور چکن قورمہ اضافی کھانے کے طور پر فراہم کیے گئے۔ رات کو معمول کے کھانے کے ساتھ پلاؤ اور چکن قورمہ دیا جائے گا۔

عبدالغفور انجم نے اس بات کی تصدیق کی کہ عید کے موقع پر قیدیوں کو خصوصی طور پر خوش رکھنے کے تمام انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر قیدیوں کے لواحقین کے لیے ملاقات کے دوران شدید رش دیکھنے کو ملا۔

Adiyala Jail

eid ul fitr 2025