Aaj News

بدھ, اپريل 02, 2025  
03 Shawwal 1446  

بانی پی ٹی آئی عمران خان عید کی نماز نہ پڑھ سکے

اڈیالہ جیل کے اطراف میں تین روز کے لیے خصوصی ڈیوٹی پلان نافذ
شائع 31 مارچ 2025 02:05pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان مسلسل تیسری عید اڈیالہ جیل میں گزار رہے ہیں۔ جیل کی مرکزی جامع مسجد میں قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران نے نماز عید ادا کی، تاہم سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بانی پی ٹی آئی نماز عید ادا نہیں کر سکے۔ ان کے علاوہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی اپنے سیل میں ہی رہیں۔

سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف میں تین روز کے لیے خصوصی ڈیوٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے۔ جیل آنے والے راستوں پر آٹھ اضافی پکٹس اور ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں، جبکہ تقریباً 200 افسران و اہلکاروں کو سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

گورنر سندھ اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی قوم کو مبارکباد، کراچی والوں کو عید سادگی سے منانے کی ترغیب

پولیس کی ڈیوٹی تین شفٹوں میں جاری رہے گی، اور ایس پی صدر نبیل کھوکھر کو براہ راست نگران مقرر کیا گیا ہے۔

سیکورٹی خدشات کے باعث اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سیاسی سرگرمیاں محدود کردیں

اطلاعات کے مطابق جیل کے باہر ممکنہ احتجاج کے پیش نظر تعینات پولیس کو ریزرو فورس کی مدد حاصل ہوگی، جبکہ اہلکاروں کو اینٹی رائیٹ سامان سے بھی لیس کیا گیا ہے۔

imran khan

Adiayala Jail

eid ul fitr 2025

Eid Namaz