Aaj News

اتوار, اپريل 13, 2025  
14 Shawwal 1446  

کراچی میں عید کا چاند نظر آتے ہی ہوائی فائرنگ، خاتون اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی

فائرنگ کے واقعات کراچی کے مختلف علاقوں میں پیش آئے
شائع 30 مارچ 2025 09:22pm

کراچی میں عید کا چاند نظر آتے ہی نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جس کے باعث خاتون اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں عید کی چاند رات کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے خواتین بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ شوال کا چاند نظر آتے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا، فائرنگ کے واقعات نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ، اورنگی قصبہ موڑ، فرنٹیئر کالونی، لیاری ہنگوہ آباد، رنچھوڑ لائن رامسوامی، اورنگی ٹاؤن پر پیش آئے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم شپ اونر کالج کے قریب نامعلوم شخص کی طرف سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل ہوگی

سہراب گوٹھ کے قریب عاقب نامی شہری اندھی گولی کا شکار بنا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کے زیادہ تر واقعات ضلع غربی میں رونما ہوئے۔

قصبہ کالونی میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 8 سالہ بچی آسیہ زخمی ہوگئی۔

اورنگی ٹاؤن 10 نمبر پر اندھی گولی لگنے سے 10 سالہ عرفان زخمی ہوا۔

اس کے علاقہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن فرنٹیئر کالونی اندھی گولی کی زد میں آکر نوشین نامی خاتون زخمی ہوگئیں۔

حیدری کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوا گیا جبکہ قصبہ میاں والی کالونی میں بھی نامعلوم سمت سے گولی لگنےسے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

بلدیہ ٹاؤن قائم خانی کالونی میں اندھی گولی لگنے سے16سالہ ارم لڑکی زخمی ہوگئی۔

قصبہ نیومیانوالی کالونی میں اندھی گولی لگنے سے امیر نامی شہری زخمی ہوا اور نارتھ ناظم آبادکےقریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے خیال نامی شہری زخمی ہوگیا۔

Karachi Firing

eid ul fitr 2025

woman and childrens wounded