Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

ساتھی کی موت کا بدلہ لینے پر کچے کے ڈاکوؤں کی بھاری اسلحے سے ہوائی فائرنگ، ویڈیو سامنے آگئی

شدید ہوائی فائرنگ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
اپ ڈیٹ 30 مارچ 2025 01:19pm

پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد میں ساتھی ڈاکو شاہد لونڈ کے قتل کا بدلہ لینے کی خوشی میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے بھاری اسلحے کے ساتھ شدید ہوائی فائرنگ کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

ضلع رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد کے کچے کے علاقے میں ڈاکو شاہد لونڈ کے قتل کا بدلہ لینے کے بعد ڈاکوؤں نے بھاری اسلحے کے ساتھ ہوئی فائرنگ کر کے جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ٹک ٹاکر ڈاکو شاہد لونڈ کو قتل کرنے والا عمر لونڈ بھی فائرنگ میں ہلاک

کچے کےعلاقے میں ڈکیت گینگ کی ہوائی فائرنگ سے علاقہ گولیوں کی ترتراہٹ سے گونج اٹھا، شدید ہوائی فائرنگ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واضح رہے کہ ڈاکو شاہد لونڈ کے قاتل سمیت 3 افراد کو ساتھیوں نے گزشتہ روز جمال دین والی میں فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

ڈاکو عمر لونڈ نے چند ماہ قبل ڈاکو شاہد لونڈ کو قتل کیا تھا جس کے قتل کا بدلہ لینے کے بعد ساتھی ڈاکوؤں فائرنگ کر کے جشن منایا ہے۔

firing

punjab

Punjab police