Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

ملتان میں نوجوان نے ٹریفک وارڈن کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو وائرل

ٹریفک وارڈن پر لاتوں اور مکوں کی بارش کر دی
اپ ڈیٹ 30 مارچ 2025 11:26am

پنجاب کے شہر ملتان میں نامعلوم نوجوان نے ٹریفک وارڈن کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا۔ ٹریفک وارڈن پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ملتان شہر کے واٹر ورکس روڈ کے قریب نامعلوم نوجوان نے ٹریفک وارڈن کو سرعام بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ نوجوان نے ٹریفک وارڈن پر لاتوں اور مکوں کی بارش کر دی۔ جبکہ ٹریفک وارڈن پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ٹریفک وارڈن کا معذور رکشہ ڈرائیور پر بدترین تشدد، ویڈیو وائرل

شہری بھی نوجوان کو ٹریفک وارڈن پرتشدد کرنے سے روکنے میں ناکام رہے۔ پولیس نے متاثرہ ٹریفک آفیسر کی مدعیت میں تھانہ لوہاری گیٹ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

’ روک نہ یار’ ٹرک کو روکنے والا وارڈن بمپر پر چڑھ گیا

راولپنڈی: ٹریفک وارڈنز کا دکاندار پر تشدد

ٹریفک پولیس کے مطابق نامعلوم نوجوان نے 5 روز قبل انسپکٹر سلیم پر بہیمانہ تشدد کیا۔ فرار ہونے والے نوجوان کی گرفتار کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

punjab

Multan

traffic warden