Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے کیلئے پاکستانی اسکواڈ ہملٹن پہنچ گیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے 2 اپریل کو کھیلا جائے گا
شائع 30 مارچ 2025 10:49am

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے کے لیے پاکستانی اسکواڈ نیپئر سے ہملٹن پہنچ گیا، دوسرا ون ڈے 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

قومی اسکواڈ نیپئر سے ہیملٹن پہنچا جہاں کھلاڑی آج مکمل آرام کریں گے جبکہ پاکستان ٹیم پیر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے پریکٹس کرے گی۔

پاک نیوزی لینڈ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا، میزبان بلیک کیپس کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

Pakistan Cricket Team

NewZealand

odi series

Pakistan vs New Zealand