Aaj News

جمعہ, اپريل 04, 2025  
05 Shawwal 1446  

اپوزیشن کا عید کے بعد احتجاج تاحال غیر یقینی صورتحال کا شکار، جماعت اسلامی نے معذرت کرلی

اپوزیشن الائنس اب تک بنیادی تنظیمی ڈھانچہ مکمل نہ کرسکا، کیا تجاویز زیر غور ہیں؟
شائع 29 مارچ 2025 04:12pm

اپوزیشن الائنس کی جانب سے عید کے بعد احتجاجی تحریک شروع کرنے کا معاملہ تاحال غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق الائنس اب تک اپنے بنیادی تنظیمی ڈھانچے کو مکمل نہیں کر سکا اور مختلف تجاویز پر غور جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الائنس کے تنظیمی ڈھانچے کی تکمیل نہ ہونے کے باعث عید کے بعد احتجاجی تحریک کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی۔ دوسری جانب، جماعت اسلامی نے اپوزیشن الائنس میں باضابطہ شمولیت سے معذرت کر لی ہے اور وہ علیحدہ احتجاجی تحریک چلانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

را کے ایجنڈے پر چلنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، رانا ثنا اللہ

ذرائع کے مطابق، اپوزیشن الائنس نے جماعت اسلامی کو اسلام آباد میں مشترکہ احتجاج کی تجویز دی تھی، جبکہ جماعت اسلامی کو راولپنڈی میں احتجاج کرنے کی تجویز دی گئی، تاہم جماعت اسلامی نے اس حوالے سے کوئی حتمی جواب نہیں دیا۔

علی امین گنڈا پور پر بھی وار ہوگا، ان کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل مروت

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے چیئرمین محمود خان اچکزئی ہوں گے، جبکہ صدر کا عہدہ جمیعت علمائے اسلام کو دیا جائے گا۔ اتحاد میں شامل ہر جماعت کا ایک نمائندہ بطور نائب صدر کام کرے گا۔ انفارمیشن سیکرٹری یا ترجمان کے لیے مصطفی نواز کھوکھر کا نام زیر غور ہے، جبکہ جنرل سیکرٹری کا عہدہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ حامد رضا کو دیے جانے کا امکان ہے۔

PTI protest

Grand Opposition Alliance