گوجرانوالہ: زہریلاکھاناکھانے سے 2 کمسن بہن بھائی جاں بحق
پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔ بریانی کھانے کے بہن بھائی کی حالت بگڑ گئی۔
گوجرانوالہ میں تھانہ اروپ کےعلاقے عالم چوک کے قریب 2 کمسن بچے مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتتقل کر دیا ہے۔
گوجرانوالہ: فیکٹری میں دھماکہ، دو مزدور جاں بحق، تین زخمی
پولیس کے مطابق تھانہ اروپ کےعلاقے میں دو بچوں کی پراسرار موت کے بعد تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مبشر اپنے اہل خانہ کے لیے قریبی ہوٹل سے بریانی لایا تھا، بریانی کھانے کے کچھ دیر بعد عبدالہادی اور خضرہ کی حالت بگڑگئی اور وہ جاں بحق ہوگئے۔
گوجرانوالہ: بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر آگ لگا دی
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔