میانمار میں ہولناک زلزلے کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہوگئی
میانمار میں ہولناک زلزلے کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہوگئی۔
میانمار میں آنے والے ہولناک زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار تک پہنچ گئی، غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چار ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ سیکڑوں افراد تاحال لاپتا ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، میانمار میں اٹھائیس مارچ کو سات اعشاریہ سات شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی تھی۔۔
میانمار حکام کے مطابق زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ 4 ہزر سے زائد افراد زخمی ہیں۔ حکام نے مزید بتایا کہ اب بھی 270 افراد کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
ایک طرف جہاں ملبے سے نعشیں دستیاب ہو رہی ہیں وہیں دوسری طرف زخمیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ زلزلے کو 4 دن گزرنے کے باوجود ملبے میں پھنسے افراد کی حالت پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ میانمار میں جمعہ کے روز 7.7 میگنیٹیوڈ زلزے نے تباہی مچادی تھی۔
زلزلے کا مرکز میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈلے کے قریب تھا اور جس کی گہرائی زمین میں 10 کلومیٹر تک تھی۔
میانمر میں طاقتور 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد ریسکیو ٹیمیں ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں دن رات مصروف ہیں۔
میانمر کے دوسرے بڑا شہر منڈلے زلزلے کا مرکزتھا ، جہاں 694 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔ تاہم، امریکی زرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 10,000 تک پہنچ سکتی ہے۔
یہ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس کے اثرات 900 کلومیٹر دور بنکاک تک محسوس ہوئے، جس کے نتیجے میں کئی اہم عمارتیں اور پل گر گئے۔
میانمر، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش میں خوفناک زلزلے، عمارتیں تباہ، درجنوں ہلاک
امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ تعداد ایک ہزار سے دس ہزار کے درمیان ہوسکتی ہے۔
علاوہ ازیں زلزلے کے جھٹکے بھارت کے مختلف حصوں میں بھی محسوس ہوئے تھے، جن میں میگھالیہ، منی پور اور بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ اور چٹاگانگ شامل ہیں۔ چین میں بھی اس کے اثرات مرتب ہوئے۔
میانمار زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان
وزیراعظم کی ہدایت پر میانمار زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان بھجوانے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ میں 35 ٹن امدادی اشیاء شامل ہیں، جہاز آج میانمار کیلئے روانہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق میانمار میں شدید زلزلے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کیا جا رہا ہے۔ امدادی سامان کی بڑی کھیپ لے کر ہوائی جہاز آج روانہ ہوگا۔ امدادی سامان میں 565خیمے، 210 ترپالیں، 2000 کمبل، 1ٹن تیار کھانا، 0.5 ٹن ادویات،10 واٹر ماڈیولز شامل ہیں۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری امدادی سامان کی میانمار روانگی یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود ہونگے۔ ینگون پہنچنے پرمیانمارمیں پاکستان کے سفیرسمیت اعلی سفارتی اہلکار سامان وصول کر کے میانمار کی وزارتِ سماجی بہبود و بحالی کے حوالے کریں گے۔
Comments are closed on this story.