امریکی صدر ٹرمپ کا کینیڈین وزیراعظم کے ساتھ انتہائی کارآمد گفتگو کا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آج کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے ساتھ ہونے والی گفتگو کو ’انتہائی کارآمد‘ قرار دیا گیا ہے۔
ٹرمپ کی جانب سے گفتگو کے بعد اعلان سامنے آیا کہ دونوں رہنما کینیڈین انتخابات کے بعد ملاقات کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے بعد ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر پیغام لکھا جس میں انہوں نے لکھا کہ یہ ایک انتہائی مفید گفتگو تھی، ہم بہت سے معاملات پر متفق ہیں اور کینیڈا کے اگلے انتخابات کے فوراً بعد ملاقات کریں گے تاکہ سیاستی، تجارتی اور دیگر اہم امور پر نظرثانی کی جا سکے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام، پاکستانی سفیر کی بھی شرک
ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ پیش رفت ’امریکا اور کینیڈا دونوں کے لیے بہترین ثابت ہوگی۔
دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی یا کسی ترجمان کی جانب سے تاحال ٹیلیفونک گفتگو کے بعد کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
ایران نے ٹرمپ کے خط کا جواب دے دیا، بالواسطہ مذاکرات کا عندیہ
یہ گفتگو ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایک روز قبل ہی کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی نے کینیڈا کی معیشت کا امریکا پر انحصار کم کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔
کینیڈین وزیر اعظم نے کہا تھا کہ امریکا کے ساتھ ہماری معیشتوں کے مضبوط انضمام، سخت سکیورٹی اور فوجی تعاون پر مبنی تعلقات ختم ہوگئے ہیں۔