Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام، پاکستانی سفیر کی بھی شرکت

ہم دنیا میں امن چاہتے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
شائع 28 مارچ 2025 08:44pm

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے بھی امریکی صدر کے دیے گئے افطار ڈنر میں شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق افطار ڈنر کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم ووٹرز سے اظہار تشکر کیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مسلم کمیونٹی کے ساتھ کیے گیے وعدے پورے کررہے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

ٹرمپ کابینہ میں شامل وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کی انتہاپسند ذہنیت آشکار

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہم دنیا میں امن چاہتے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مجھے منتخب کرنے پر آپ کا شکریہ، میں آپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں، طارق فاطمی

ٹرمپ نے کہا کہ افطار کی یہ روایت خوشیاں بانٹنے اور امن کا پیغام دیتی ہے۔

Donald Trump

Iftar Dinner

pakistani ambassador