Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

چوری کرنے آنیوالا چور کنویں میں گرگیا، خود ہی کال کرکے ریسکیو کو طلب کرلیا

عارف والا کے نواحی گاؤں میں یہ حیران کن واقعہ پیش آیا، پولیس
شائع 28 مارچ 2025 03:27pm

پنجاب کے ضلع عارف والا کے نواحی گاؤں میں چوری کی نیت سے آنے والا شخص کنویں میں گرگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عارف والا کے نواحی گاؤں 64 ای بی میں حیران کن واقعہ پیش آیا۔ جب چوری کے لئے آنے والا شخص اچانک کنویں میں جاگرا۔

کھیتوں میں لگے ٹیوب ویل میں چوری کی نیت سے اندر جانے والا چور 60 فٹ گہرے کنویں میں گرگیا، چور نے مدد کے لیے کنویں سے ہی ریسکیو کو کال گھما دی جس کے بعد ریسکیو کے عملے نے لوکیشن ٹریس کرکے چور کو کنویں سے نکال کر اسپتال میں منتقل کر دیا۔

فیصل آباد: خاتون سے اجتماعی زیادتی کے مقدمہ میں نامزد ایک ملزم علی شیر گرفتار

سسرالیوں کا داماد پر فائرنگ اور ڈنڈوں سے حملہ، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر

متاثرہ شخص کی شناخت علی کے نام سے ہوئی جو قریبی گاؤں 46 ای بی کا رہائشی ہے۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش زخمی علی نے چوری کی نیت سے آنے کا اعتراف بھی کیا۔

punjab

Multan

Punjab police

Rescue