Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

میانمر، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش میں خوفناک زلزلے، عمارتیں تباہ، درجنوں ہلاک

بلند و بالا عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2025 09:07pm

میانمار، بنکاک اور بنگلادیش میں خوفناک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر 7.7 اور 6.4 کے جھٹکے ریکارڈ ہوئے جن میں کم از کم 26 افراد کے ہلاک اور درجنوں زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں زلزلے سے 144 افراد ہلاک اور 732 زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میانمار میں 7.7 اور 6.4 کے 2 زلزلے جن کی گہرائی 16 کلومیٹر بتائی گئی۔ زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

اس کے علاوہ زلزلوں کے باعث بنکاک میں بلند و بالا عمارت ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی جس کے نتیجے میں 43 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں کا کام تیزی سے جاری ہے۔ وہیں ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ادھر میانمار شدید زلزلے کے جھٹکوں کے اثرات بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں بھی محسوس کیے گئے۔ بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:25 بجے آیا۔ اس کا مرکز ڈھاکہ سے تقریباً 597 کلومیٹر دور میانمار کے شہر منڈالے میں تھا۔

زلزلے سے بنگلہ دیش کے کئی شہروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تاہم زخمیوں یا ہلاکتوں کی کوئی اطلاع سامنے آئی۔ حکام ممکنہ آفٹر شاکس کی تیاری کرتے ہوئے ہائی الرٹ رہے۔

حالات کی سنگینی کے باعث وزیراعظم نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے، زلزلے کے جھٹکے 1 منٹ تک محسوس کیے گئے، لوگ گھروں، دفاتر اور شاپنگ مالز سے باہر نکل آئے، ہر طرف افراتفری مچ گئی۔

شہر میں دیگر کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہچا، زلزلے کی گہرائی 16 کلو میٹر اور مرکز میانمار کا شمال مغربی علاقہ تھا۔

پہلا زلزلہ آنے کے صرف 12 منٹ بعد دوسرا جھٹکا محسوس کیا گیا، امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق، میانمار میں پہلا زلزلہ آنے کے صرف 12 منٹ بعد ایک اور زلزلہ آیا۔ دوسرا زلزلہ 6.4 شدت کا تھا، جو کہ پہلے زلزلے سے کم شدت کا تھا جس کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسرا زلزلہ ساگائنگ سے 18 کلومیٹر (11.1 میل) جنوب میں آیا، تعمیراتی عمارت منہدم ہونے کے بعد درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔

تھائی حکام کے مطابق، میانمار میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں بنکاک میں ایک غیر مکمل 30 منزلہ عمارت منہدم ہوگئی جس میں 43 تعمیراتی کارکن لاپتہ ہیں۔

چین میں ایک کے بعد ایک زلزلے، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 95 ہوگئی

عمارت میں 50 افراد موجود تھے جو چاتچک پارک کے قریب واقع تھی، جو کہ میانمار کے زلزلے کے مرکز سے سیکڑوں میل دور ہے۔

7 افراد عمارت سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے، جبکہ 43 افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، تھائی نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ایمرجنسی میڈیسن نے فیس بک پوسٹ میں کہا۔

اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق، 43 افراد لاپتہ ہیں، اور پولیس نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کے نائب سربراہ وراپٹ سکٹھائی نے اے ایف پی کو بتایا، ”جب میں مقام پر پہنچا تو میں نے لوگوں کو مدد کے لیے پکارا ہوا سنا، وہ مدد مانگ رہے تھے۔“ یہ عمارت حکومت کے دفاتر کے لیے تعمیر کی جا رہی تھی۔

ویڈیوز میں بنکاک میں عمارت کے ملبے کے بعد کی صورتحال دکھائی گئی ہے، جہاں زلزلے کے اثرات کے باعث ایک بڑی عمارت منہدم ہو گئی۔

ریسکیو ٹیمیں ملبے میں دبی ہوئی افراد کی تلاش کر رہی ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے میانمار کے وسطی علاقے سے لے کر ہمسایہ ملک تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک تک محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث مسجد منہدم

خوفناک زلزے کے باعث میانمار میں تونگو قصبے میں ایک مسجد کے جزوی طور پر منہدم ہونے سے کم از کم 3 نمازی شہید ہو گئے۔

مزید برآں، مقامی رپورٹس کے مطابق، آنگ بان میں ایک ہوٹل گرنے سے دو افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔

میانمار کے شہر منڈالے میں 90 سالہ پرانا آوا پل طاقتور زلزلے کے باعث دریائے اراواڈی میں گر گیا، جس کا مرکز ساگانگ کے قریب تھا۔

زلزلے کے بعد سے متاثرہ علاقوں میں موبائل نیٹ ورک خراب ہیں اور ہزاروں متاثرین بجلی کی بندش کی وجہ سے مُشکلات کا شکار ہیں۔

پاکستان کا اظہارِ افسوس

پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے میانمار، تھائی لینڈ اور ہمسایہ ممالک میں آنے والے ہولناک زلزلے پر اظہارِ افسوس کیا گیا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے جمعے کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ہماری ہمدردیاں اس سانحے سے متاثر ہونے والے ہر شخص کے ساتھ ہیں اور ہم تمام متاثرین کے ساتھ ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

world

Earthquakes

Mayanmar

bankok