Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

آئی ایم ایف نے پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت ملنے کی تصدیق کر دی

پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر 28 ماہ میں فراہم کیے جائیں گے،جولی کوزیک
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2025 02:23pm

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 25 ستمبر 2024 کو پاکستان کے لیے 37 ماہ پر مشتمل ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) معاہدہ منظور کیا جس کی مالیت 7 ارب ڈالر ہے۔

اس معاہدے کے تحت پاکستان کو پہلے جائزے پر 25 مارچ 2025 کو عملدرآمد کی سطح پر ایک معاہدہ حاصل ہوا۔

ای ایف ایف معاہدے کے تحت پاکستان کو منظوری کے بعد تقریباً ایک ارب ڈالر تک رسائی حاصل ہو گی، جبکہ اضافی 1.3 ارب ڈالر رسائلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے ذریعے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب، اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا

آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک پریس کانفرنس میں نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ای ایف ایف اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوئی، کلائمیٹ فنانسنگ پر گفتگو کامیاب رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای ایف ایف معاہدے کے تحت آئی ایم ایف کی ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر تک رسائی حاصل ہوگی۔

آر ایس ایف کے تحت بھی 1.3 ارب ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی جو کہ اس معاہدے کی مدت میں ٹرانچز میں دی جائے گی۔

پاکستان آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام لینے کے لیے تیار

جولی کوزیک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی پروگرام میں7 ارب ڈالرز اقساط میں ملنے ہیں، پاکستان کے لیے نئے قسط کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ کو ہوا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ای ایف ایف پروگرام کے پہلے جائزہ اجلاس میں کامیاب رہا ہے، کامیاب جائزہ مذاکرات کے بعد پاکستان کو 1 ارب ڈالرز ملیں گے۔

IMF PAKISTAN

confirms

$1.3 billion in climate financing