Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
02 Shawwal 1446  

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی

22 مارچ گزرنے کے بعد اسی تاریخ کے حوالے سے درخواست نہیں دی جا سکتی، اعتراض
شائع 28 مارچ 2025 12:07pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسے کی درخواست پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دے دی۔

لاہورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے درخواست پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دے دی، عدالت کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا کہ 22 مارچ کے بعد اسی تاریخ سے متعلق درخواست نہیں دی جا سکتی۔

سماعت کے دوران وکیل نے عدالت سے کہا کہ انتظامیہ کے تحریری حکم جاری نہ کرنے کے باعث تاخیر ہوئی، اس پر عدالت نے کہا کہ لگتا ہے یہ درخواست آپ نے خود تحریر کی ہے۔

عدالت نے وکیل سے کہا کہ کیا آپ نے یہ درخواست پڑھی نہیں؟ نئی تاریخ کے حوالے سے متعلقہ کمیٹی میں درخواست دائر کریں۔

Lahore High Court

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

minar e pakistan jalsa