Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
02 Shawwal 1446  

ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 15 افراد جاں بحق 47 زخمی ہوگئے

ٹریفک حادثات قلات، چکوال، شیخوپورہ اور ہنگو میں پیش آئے
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2025 09:04am

ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں 15 افراد جاں بحق 47 زخمی ہوگئے۔

ملک کے مختلف شہروں میں رات گئے ٹریفک حادثات میں 15 افراد جاں بحق اور 47 زخمی ہوگئے، ٹریفک حادثات قلات، چکوال، شیخوپورہ اور ہنگو میں پیش آئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں رات گئے المناک ٹریفک حادثات، 15 افراد جان سے گئے اور47 زخمی ہوگئے۔

چکوال میں موٹروے ایم ٹو کلر کہار سالٹ رینج کے قریب مسافر بس کھائی میں جاگری، مسافر بس راولپنڈی سے چشتیاں جارہی تھی، تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس، موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق فوری طور پر حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کر دیا گیا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے مسافروں کی شناخت اور ان کے ورثاء سے رابطے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ حادثے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔

بلوچستان کے ضلع قلات میں دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں حادثے میں پانچ مسافر جاں بحق اور چودہ زخمی ہوگئے۔

لیویز زرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کئی زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

شیخوپورہ میں فیصل آباد روڈ پر ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا

ادھر ہنگو ٹل سٹی میں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔ تصادم کے باعث تین نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

Sheikhupura

traffic accident

chakwal

qallat