Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

کراچی: تیز رفتار ٹرالر نے پریکٹیکل دے کر واپس آنے والے 15 سالہ بچے کو کچل دیا

انصاف نہ ملنے سے مایوس اویس کے والد نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا
شائع 27 مارچ 2025 07:47pm

کراچی کے علاقے سرجانی ناردرن بائی پاس پر ٹرالر نے 15 سالہ موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، ٹرالر کی ٹکر سے 15 سالہ اویس جاں بحق ہوگیا۔

کراچی کے علاقے سرجانی ناردرن بائی پاس پر ایک اور افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ٹرالر نے نوجوان کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 15 سالہ اویس جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا اویس موٹرسائیکل پر سوار تھا کہ اچانک ٹرالر کی زد میں آ گیا، حادثے کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ڈرائیور کی تلاش کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کراچی نادرن بائی پاس ٹرالر حادثے میں جاں بحق موٹرسائیکل سوار نوجوان اویس نویں جماعت کا طالب علم اور 5 بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔

لواحقین کے مطابق اویس نویں جماعت کا پریکٹیکل دے کر گھر آرہا تھا، اویس کی لاش قانونی کاروائی کے بعد ایدھی سرد خانے منتقل کردی، میت کو تدفین کے لیے بہاولپور لے جایا جائے گا۔

انصاف نہ ملنے سے مایوس اویس کے والد نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ نامعلوم ڈرائیور کے خلاف سرکار کی مدعیت میں درج کیا جائے گا۔

karachi

Road Accident

Truck Accident

karachi accident

Karachi Truck Accident

Karachi Heavy Traffic Accidents