بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے اپیل
بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے اپیل کردی، ان کے وکیل سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی نے وکیل کے ذریعے سزا معطلی کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کر دی۔
بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا گیا کہ 24 مارچ کو سزا معطلی کا کیس سماعت کے لیے مقرر تھا، مرکزی وکیل قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ میں مصروف تھے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی کہ سزا معطلی درخواست مرکزی اپیل کے ساتھ عید سے قبل مقرر کی جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مختصر کاز لسٹ کی وجہ سزا معطلی درخواست عید کے بعد تک ملتوی کردی۔ درخواست میں وفاق اور چیئرمین نیب فریق ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کا لاہور ہائی کورٹ سے بھی رجوع
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
بانی پی ٹی آئی نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، دو رکنی بنچ نے 24 مارچ کو کیسز سماعت کے لیے مقرر کیے تھے۔