Aaj News

اتوار, مارچ 30, 2025  
1 Shawwal 1446  

قومی ٹی20اسکواڈ کے8 کھلاڑیوں نے ون ڈے اسکواڈ جوائن کرلیا

سلمان علی آغا، ابراراحمد، حارث رؤف اور خوشدل شاہ عرفان خان نیازی اسکواڈ میں شامل
شائع 27 مارچ 2025 10:53am

قومی ٹی20 اسکواڈ کے8 کھلاڑیوں نے ون ڈے اسکواڈ کو جوائن کرلیا، سلمان علی آغا، ابراراحمد، حارث رؤف اور خوشدل شاہ بھی شامل

پاکستانی قومی ٹی20 اسکواڈ کے8 کھلاڑیوں نے ون ڈے اسکواڈ کو جوائن کرلیا، سلمان علی آغا، ابرار احمد ، حارث رؤف، خوشدل شاہ عرفان خان نیازی،سفیان مقیم ، محمد علی اور عثمان خان اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ٹی 20 اسکواڈ کے باقی 8 کھلاڑی پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے، واپس آنے والے کھلاڑیوں میں شاداب خان،شاہین آفریدی،عمیربن یوسف، حسن نواز، محمد حارث اورعباس آفریدی بھی پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان، پاکستانی نژاد کھلاڑی بھی شامل

دورہ نیوزی لینڈ میں نئی ٹیم نیا کپتان، رضوان، بابر، حارث، شاہین آفریدی اسکواڈ سے باہر

عبدالصمد اور جہانداد خان بھی وطن واپس آنے والوں میں شامل ہیں، کھلاڑی آج رات نیوزی لینڈ سےبراستہ دوبئی پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

فاسٹ بولرحارث رؤف اورعثمان خان کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیاگیا، پاک نیوزی لینڈ کےدرمیان ون ڈے سیریز 29 مارچ کو شروع ہوگی۔

پاکستان

NewZealand

sports

T20 squad

odi squad