Aaj News

اتوار, مارچ 30, 2025  
29 Ramadan 1446  

امریکی صدر کا درآمد کی گئی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

جنگی منصوبہ لیک ہونے کی خبریں بے بنیاد اورمیڈیا ٹرائل ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
شائع 27 مارچ 2025 08:57am

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے درآمدکی گئی گاڑیوں پر25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے درآمدکی گئی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کااعلان کردیا اور آٹوٹیرف کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوابی ٹیرف ہرصورت میں لگایا جائے گا، امریکا میں آٹوانڈسٹری کے فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی امریکا واپسی کے لیےٹیرف لگائیں گے، امریکا میں کوئلے کی کانوں کودوبارہ کھولاجائے گا، ہوا سے بجلی پیداکرنے کے منصوبے نقصان کے سوا کچھ نہیں۔

خفیہ چیٹ میں کوئی معلومات افشا نہیں کی گئیں، صدر ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا 50 لاکھ ڈالر کے عوض امریکی گولڈ کارڈ کے اجرا کا اعلان

حلف برداری کی تقریب میں ٹرمپ کے پانچوں بچے توجہ کا مرکز بن گئے

انہوں نے کہا کہ ایلون مسک نے کبھی مجھے کاروباری فائدے کیلئے نہیں کہا، ایلون مسک نے آٹوٹیرف کے بارے میں کوئی مشورہ نہیں دیا، امریکا میں بننےوالی گاڑیوں پرکوئی ٹیکس نہیں ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ حوثیوں پرحملے جاری رکھیں گے، جنگی منصوبہ لیک ہونے کی خبریں بے بنیاد اورمیڈیا ٹرائل ہے، حوثیوں کے ٹھکانوں پرکامیاب حملے کئے۔

بائیڈن نے حملے نہیں کئے، وہ اپنے دورمیں سوئے رہے، جنگی منصوبہ لیک ہونے کا ذمہ دارسوشل میڈیا ایپ ہے، سوشل میڈیا ایپ سگنل رابطے کاموثرذریعہ نہیں۔

US President

Imported cars

TARIFF

announces