Aaj News

اتوار, مارچ 30, 2025  
1 Shawwal 1446  

اسرائیل کا جبالیہ میں ڈرون حملہ، حماس رہنما عبداللطیف القانو شہید

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 7 بچوں سمیت 43 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے
شائع 27 مارچ 2025 08:35am

غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری، تازہ حملوں میں مزید 13 فلسطینی شہید، جبالیہ میں ڈرون حملے میں حماس رہنما عبداللطیف القانو بھی شہید ہوگئے

عالمی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری، تازہ حملوں میں مزید 13 فلسطینی شہید، جبالیہ میں ڈرون حملے میں حماس رہنما عبداللطیف القانو بھی شہید ہوگئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 7 بچوں سمیت 43 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری، تازہ حملے میں حماس رہنما سمیت 5 فلسطینی شہید

غزہ پر حملے کا ایک سال، نئے ظالم کا ظہور

غزہ میں ایک اور اسکول پر صہیونی حملہ، 19 خواتین و بچوں سمیت 22 شہید

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ڈرون کے ذریعے پناہ گزین کیمپوں اور فوڈ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ درجنوں رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ ڈرون حملے میں 11 فلسطینی شہید ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو غزہ شہر کے زیتون اور تل الحوا سمیت دیگر علاقوں سے جبری نقل مکانی کا بھی حکم دے دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے 18 مارچ سے اب تک غزہ کے 430 مقامات کو نشانہ بنایا گیا جس سے شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار 193 ہوگئی۔

Israel

Israel Gaza War

bombing