کوئٹہ؛ صحبت پورمیں فائرنگ کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل
کوئٹہ کے ضلع صحبت پورکے گاؤں دوران کھوسہ میں گھر پر حملے میں نامعلوم ملزمان نے ایک ہی خاندان کے 7 کو قتل کردیا
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں خاتون اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے گاؤں میں فائرنگ کے بعد ملزمان نے گھر کو آگ لگا کر لاشیں جلا دیں۔
پولیس اور ایف سی کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ لاشوں کو ڈی ایچ کیو صحبت پور منتقل کردیا گیا، فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
دوسری جانب بلوچستان میں پھر خونریزی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں گوادرمیں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور محسن نقوی نے واقعے کی مذمت کی ہے۔
پولیس کے مطابق گوادر کے علاقے کلمت میں نامعلوم مسلح افراد نے بس میں سوار مسافروں کا اتار کر ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی نے دوران علاج دم توڑ دیا۔