Aaj News

اتوار, مارچ 30, 2025  
1 Shawwal 1446  

ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ میں کس پاکستانی کھلاڑی کی ترقی ہوئی؟

آئی سی سی نے ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی
شائع 26 مارچ 2025 08:44pm

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے اختتام کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ بابر اعظم 8 ویں اور محمد رضوان 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے بیٹر فن ایلن کی 2 درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ رینکنگ میں 16 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان کو پانچویں اور آخری ٹی 20 میں بھی شکست، کیویز نے سیریز اپنے نام کر لی

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ کے مطابق بولنگ رینکنگ میں ٹاپ 10 میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں۔

ٹی 20 بولرز میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی 7 درجے ترقی حاصل کرکے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بہترین کارکردگی کی بدولت 11 درجے ترقی پا کر 15ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

t20 series

t20 cricket

Pakistan vs New Zealand

icc t20 ranking