Aaj News

اتوار, مارچ 30, 2025  
29 Ramadan 1446  

ٹریفک پولیس نے عرصہ دراز سے قتل کے مقدمے میں ملوث مطلوب کار پکڑلی

ٹریفک پولیس نے گاڑی اور اس کے ڈرائیور کو شاہدرہ پولیس کے حوالے کردیا
شائع 26 مارچ 2025 05:21pm

لاہور ٹریفک پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے عرصہ دراز سے قتل کے مقدمے میں ملوث مطلوب کار پکڑلی، ٹریفک پولیس نے گاڑی اور اس کے ڈرائیور کو شاہدرہ پولیس کے حوالے کردیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق انسپکٹر عرفان ڈوگر اپنے ٹیم ممبرز مشتاق اور عاصم کے ہمراہ نیو راوی پل پر مامور تھے کہ ایک مشکوک کار کو ای چالان کی چیکنگ کے لیے روکا گیا مگر کار ڈرائیور نے حواس باختہ ہوکر گاڑی کو بھگانے کی کوشش کی مگر ٹیم کی مدد سے اس کو روک لیا گیا۔

حکام کے مطابق مکمل چیک کرنے پر گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی اور چیسز نمبر کے مطابق بھی گاڑی مقدمہ نمبر 168/20 تھانہ کالیکی منڈی حافظ آباد میں قتل کے مقدمہ میں ملوث تھی۔

پولیس نے گاڑی اور اس کے ڈرائیور کو تھانہ شاہدرہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

lahore

Lahore traffic police

car caught murder