Aaj News

اتوار, مارچ 30, 2025  
29 Ramadan 1446  

پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کے لیے عملی اقدامات شروع کردئے گئے

وفاق اور صوبوں کے حکام پر مشتمل ایک 15 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی فعال
شائع 26 مارچ 2025 04:36pm

پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاق اور صوبوں کے حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی فعال کر دی گئی ہے، جس کی سربراہی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سونپی گئی ہے۔

پندرہ رکنی اس کمیٹی میں تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ہوم سیکرٹریز شامل ہیں، جب کہ حساس اداروں کے نمائندے اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حکام بھی اس کا حصہ ہیں۔

آرمی چیف کی ’ہارڈ اسٹیٹ‘ سے کیا مراد ہے؟ اس کے ملک پر کیا اثرات ہوں گے؟

کمیٹی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی نگرانی کرے گی، غیر قانونی پیٹرول اور دیگر اشیا کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لے گی، اور سعودی عرب میں بھیک مانگنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے اقدامات تجویز کرے گی۔

اختر مینگل کا لانگ مارچ کا اعلان: ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں، رانا ثناء اللہ

اس کے علاوہ، کمیٹی صوبائی سطح پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کا بھی جائزہ لے گی اور تمام امور میں موجود خامیوں کی نشاندہی کر کے سفارشات مرتب کرے گی۔

پاکستان

Hard State