Aaj News

اتوار, مارچ 30, 2025  
29 Ramadan 1446  

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا

اے ٹی سی اسلام آباد میں پیکا قانون کے تحت درج مقدمہ کی سماعت
شائع 26 مارچ 2025 02:37pm

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ حیدر سعید کو 14 روز کیلئے شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد میں پیکا قانون کے تحت درج مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ حیدر سعید کو 14 روز کیلئے جیل منتقل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شناخت پریڈ کرانے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گری عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ حیدر سعید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد نفرت انگیز مہم میں ملوث ملزم بنی گالہ سے گرفتار

پولیس کی جانب سے حیدرسعید کو شناخت پریڈ کیلئے 14 روز جیل بھیجنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظورکرلیا۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے ملزم حیدر سعید کو گرفتار کیا۔

بشری بی بی کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کا معاملہ، ضمانت میں توسیع

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم حیدر سعید کو چھاپہ مار کارروائی میں بنی گالا اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے جعفر ایکسپریس سانحے کے دوران اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور تضحیک آمیز مواد شیئر کیا جبکہ ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی حمایت اور اس کی تشہیر کرنے میں بھی ملوث پایا گیا۔

اسلام آباد

ATC Islamabad

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Pica Act

Jaffar Express tragedy