پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عید الفطرکی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا۔
محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب کے جاری مراسلہ کے مطابق طلبہ کو 28 مارچ سے 2 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی۔ جبکہ 3 اپریل سے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے
مراسلہ کے مطابق بورڈ کے امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب نے چھٹیوں کا اعلان سوشل میڈیا پر بھی ٹویٹ کردیا ہے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا، سرکاری اداروں میں31 مارچ سے 2 اپریل تک سرکاری تعطیلات ہوں گی، جس کااعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین عیدالفطر پر 3 روزہ تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، تمام سرکاری دفاتر 31 مارچ سے 2 اپریل تک بند رہیں گے، عید تعطیلات کا اطلاق پورے صوبے میں ہوگا۔