شہر میں اتنے بندے ماروں گا کہ مجبور ہو جاؤ گے، لیاری گینگسٹر کی پولیس کو دھمکیاں
کراچی میں لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر وصی اللہ لاکھو کی جانب سے پولیس اہلکار کو سنگین دھمکیوں کی ریکارڈنگ آج نیوز نے حاصل کرلی ہیں۔ پولیس اہلکار اور وصی اللہ لاکھو کے درمیان گفتگو میں گینگ وار کمانڈر اہلکار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا سنائی دے رہا ہے۔
گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کی پولیس اہلکارکو سنگین دھمکیوں اور پولیس اہلکار اور وصی اللہ لاکھو کے درمیان گفتگو کی خصوصی ریکارڈنگ آج نیوز نے حاصل کرلی ہے۔
لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے بین الاقوامی ریڈ وارنٹ جاری کرانے کا فیصلہ
وصی اللہ لاکھو کا کہنا تھا کہ ہم اب چھالیہ کا 2 نمبر کام کریں گے، تمہیں پیسے نہیں دیں گے، ہم اب کارروائی کریں گے۔ جس پر پولیس اہلکار نے کہا کہ وصی بھائی اب ہم بھی اپنا کام کریں گے۔
لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب کارندہ آصف دبئی گرفتار
وصی اللہ لاکھو نے اہلکار کو دھمکی دی کہ ہم اتنے لوگ مار دیں گے کہ آپ مجبور ہو جاؤ گے، آپ دیکھو میں اب کرتا کیا ہوں۔
لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر نے کہا کہ ابھی تو گرنیڈ نہیں گرا ہے، آپ کو سب بہت آسان لگ رہا ہے؟ ابھی آپ کو پتہ چلے گا۔ گرنیڈ گرے گا تو آپ کو مزہ آئے گا۔
گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو نے پولیس اہلکار سے مکالمہ میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں اب آپ بھی ڈیوٹی کرو، اب میں پوری کراچی پولیس سے ڈیوٹی کرائوں گا۔
Comments are closed on this story.