محکمہ صحت پنجاب کا سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی ڈیجیٹل فہرستیں جاری کرنے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب کے اسپتالوں کے دورے کام کرگئے۔ محکمہ صحت نے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی ڈیجیٹل فہرستیں جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے سرکاری اسپتالوں میں غریب مریضوں کے لیے بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم ںواز کے ہدایات کے تحت، تمام سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی فہرستوں کی آویزاری اور آئی سی یو میں سرجیکل و ڈسپوزیبل سامان کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا۔
میو اسپتال میں ادویات کی قلت پر مزید معطلی، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فنڈز جاری
محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے سرکاری اسپتالوں میں جدید سہولتوں اور انتظامات کے حوالے سے مراسلہ جاری کیا ہے۔
جاری مراسلہ کے مطابق ہر سرکاری اسپتال میں ادویات کی ڈیجیٹل اور مینئول فہرستیں آویزاں کی جائیں گی تاکہ مریضوں کو دوا کی دستیابی کے حوالے سے معلومات فراہم کی جا سکیں۔
اسپتالوں میں آئی سی یو اور دیگر طبی یونٹس میں سرجیکل و ڈسپوزیبل سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، جن میں سرنجیز، کینولا، ڈرپ سیٹ، سرجیکل ٹیپ، نیڈلز، سرجیکل سوچرز، کاٹن رول، کاٹن بینڈیج، نیسو گیسٹرک ٹیوب اور اینڈتراچیل ٹیوب شامل ہیں۔
میو اسپتال میں انجیکشن کے ری ایکشن سے ہلاکتوں میں انسانی لاپرواہی کا امکان، مریم نواز کا نوٹس
سرکاری مراسلہ کے مطابق اسپتالوں میں مریضوں کی شکایات کے لیے خصوصی شکایات کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے تاکہ مریضوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
مراسلہ میں اسپتالوں میں عملے کے ڈیوٹی روسٹر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ مریضوں کو کسی بھی وقت ضروری طبی عملے تک رسائی حاصل ہو سکے۔
محکمہ صحت پنجاب کا جناح اسپتال لاہور میں غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف گھیرا تنگ
جاری مراسلہ میں اسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ مریضوں کے لیے ایک صاف ستھرا اور آرام دہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
یہ اقدامات سرکاری اسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور مریضوں کو معیاری طبی خدمات فراہم کرنے کی جان اہم قدم ہیں۔