ملک میں خشک سالی پر ارسا کا اہم اجلاس آج ہوگا
ملک میں خشک سالی پر انڈس ریورسسٹم اتھارٹی (ارسا) کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ ملک میں پانی کی قلت کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
ملک میں خشک سالی کے حوالے سے ارسا کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ صوبوں کی جانب سے پانی کی دستیاب اعداد وشمار پرتشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ جبکہ تکنیکی کمیٹی ایڈوائزری کمیٹی کو تفصیلات سے آگاہ کرے گی۔
ارسا نے چولستان منصوبے کو پانی فراہم کرنے کی منظوری دے دی
ارسا ذرائع کے مطابق خریف سیزن کے دوران صوبوں میں پانی کی تقیسم کی سفارشات کمیٹی آج ایڈوائزری کمیٹی میں پیش کرے گی، ربیع سیزن کے دوران بھی صوبوں کو پانی کی تقیسم میں کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ پانی کے حوالے سے ڈیٹا پر صوبوں کے تحفظات ہیں۔
سرکاری افسر کی چیئرمین ارسا تعیناتی پر سندھ کا شدید ردعمل ، وزیراعظم فیصلہ واپس لینے کو تیار
ذرائع کا کہنا تھا کہ خریف سیزن میں صوبوں کو 35 سے 40 فیصد تک کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس وقت تمام ڈیمز ڈیڈ لیول پر ہیں آبپاشی کیلئے پانی دستیاب نہیں، دریائوں میں پانی کی آمد کا جائزہ لیکر تقیسم کی جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ صوبوں کے نمائندوں نے بھی پانی کی دستیابی کے اعدادو شمار پر تشویش کا اظہار کیا، کمیٹی تمام تر صورتحال آج ایڈوائزری کمیٹی کے سامنے رکھے گی۔