Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
28 Ramadan 1446  

عملے کو بدنام کرنےکاالزام؛ سوات میں اسپتال ملازم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

جعلی آئی ڈی پر پوسٹ اپلوڈ کرنے پر اسپتال ملازم کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس
شائع 26 مارچ 2025 10:00am

خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اسپتال کے ملازم کو گرفتار کر لیا گیا۔

سوات کے سیدو شریف پولیس اسٹیشن میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جعلی آئی ڈی پر پوسٹ اپلوڈ کرنے پر اسپتال کے ملازم کو حراست میں لے لیا گیا۔

ریاست کے خلاف پروپیگنڈہ کا الزام؛ جنوبی وزیرستان میں سیاسی رہنما کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

پولیس کے مطابق سوات کے پولیس اسٹیشن سیدو شریف میں شہری کی شکایت پر جعلی آئی ڈی سے سیدو شریف اسپتال کے عملے کے خلاف پوسٹ کرنے پر اسپتال کے ملازم اکبر علی پر پیکا ایکٹ کے تحت پہلامقدمہ درج کیا گیا۔

نوپارکنگ سے گاڑی اٹھانے کی ویڈیو وائرل کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ملزم پر جعلی آئی ڈی سے اسپتال کے عملے کو بدنام کرنے کا الزام ہے۔ ملزم اکبر علی کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے اور سیدوشریف اسپتال میں ٹیکنیشن کے پوسٹ پر تعینات ہے۔

یو ٹیوبر رجب بٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

پولیس کے مطابق ملزم اکبر علی ایک جعلی آئی ڈی چلارہا تھا، اسے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

KPK

Arrested

Swat

KPK Police

Pica Act