پاکستان کو پانچویں اور آخری ٹی 20 میں بھی شکست، کیویز نے سیریز اپنے نام کر لی
ویلنگٹن میں پاکستان کو پانچویں اورآخری ٹی 20 میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، نیوزی لینڈ نے ٹی 20 سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی، آخری میچ میں پاکستان کی بیٹنگ بری طرح ناکام رہی۔
ویلنگٹن میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستانی ٹیم 9 وکٹوں پر128رنز بناسکی۔ پاکستان کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ پہنچ پائے۔
نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں پرحاصل کیا، ٹم سیفرٹ نے لاٹھی چارچ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر91 رنز بنائے۔
پہلی اننگ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، حسن نواز نے سیریز میں تیسری بار کھاتا ہی نہ کھولا، حارث 11، عمیراورعثمان 7 ، 7 اور صمد 4 رنز بنا سکے۔
کپتان سلمان آغا نے 51 اور شاداب نے 28 رنز بنائے، جیمی نیشم نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کی۔ پاکستان نے 9 وکٹوں پر 128 رنزاسکور کیے۔
آخری ٹی 20 کے لئے پاکستان ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ٹیم میں عمیریوسف، عثمان خان، جہانداد خان، صفیان مقیم اور محمد علی کو شامل کیا گیا جبکہ عرفان خان، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، شاہین آفریدی اور ابرار احمد کو باہر بٹھایا گیاہے۔
پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان، پاکستانی نژاد کھلاڑی بھی شامل
اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹی 20 میچ جیت کر سیریز کا اختتام فتح پر چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ چوتھے ٹی 20 میں پاکستان کو 115رنز سے ہراکر نیوزی لینڈ نے5 میچوں کی ٹی 20 سیریز1-3 سے اپنے نام کرچکا ہے۔