خیبرپختونخوا حکومت سے افغان باشندوں کی تفصیلات طلب
پاکستان سے افغان باشندوں کے انخلاء کے معاملے پر وزارت داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے افغان باشندوں کے حوالے سے کے پی حکومت سے تفصیلات مانگی ہیں، وزارت داخلہ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت سے پوچھا گیا ہے کہ کتنی تعداد میں افغان شہری کے پی میں موجود ہیں، تفصیلات بتائی جائیں۔
رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو خاموشی سے جڑواں شہروں سے نکال کر افغانستان واپس بھیجنے کا فیصلہ
اب تک کتنی تعداد میں خیبرپختونخوا سے افغان شہریوں کو واپس بھیجا گیا؟ ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کے انخلا سے متعلق اقدامات کی بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
افغان سٹیزن کارڈ سے عارضی پتے کا ریکارڈ غائب، افغان کمشنر یٹ نے اہم انکشاف کر دیا
افغان باشندوں کی تعداد اور ان کے تازہ ترین اسٹیٹس سے متعلق بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں، 31 مارچ سے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز بھی غیرقانونی تصور کئے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔
31 مارچ تک ان افغان باشندوں کو بھی واپس بھیجا جائے گا جن کے پاس افغان سیٹیزن کارڈ ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس وقت سب سے زیادہ افغان باشندے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں موجود ہیں۔