Aaj News

جمعہ, مارچ 28, 2025  
27 Ramadan 1446  

غزہ میں اسرائیلی حملوں کی تازہ لہر، 23 فلسطینی شہید، ٹی وی رپورٹر اور صحافی بھی جاں بحق

یمنی حوثیوں کا اسرائیل کے بن گوریان ائر پورٹ اور بحیرہ احمر میں امریکی جنگی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعوی
اپ ڈیٹ 25 مارچ 2025 07:52pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

غزہ میں اسرائیلی درندگی جاری ہے، تازہ حملوں میں مزید 23 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی حملوں میں الجزیرہ کے رپورٹر حسام اور ایک صحافی منصور بھی شہید ہوئے۔ دوسری جانب یمنی حوثیوں کا اسرائیل کے بن گوریان ائیرپورٹ اور بحیرہ احمر میں امریکی جنگی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم نو ادر لینڈ کے ڈائریکٹر بلال حمدان سمیت تین فلسطینیوں کو شدید زخمی کردیا، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے تینوں کو گرفتار کرلیا۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 50 ہزار 82 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 13 ہزار 4 سو 8 زخمی ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ نے غزہ میں عملے کی تعداد کم کرنے کا اعلان کردیا، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے، غزہ میں صورتحال خطرناک ہوچکی ہے۔ 100میں سے 30 ارکان حفاظت کیلئےغزہ چھوڑ رہے ہیں۔

غزہ میں جنگ کے خاتمے کی کوششیں جاری رکھیں گے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

دوسری جانب یمنی حوثیوں نے اسرائیل کے بن گوریان ائر پورٹ اور بحیرہ احمر میں امریکی جنگی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔

حوثیوں کے عسکری ترجمان یحیی ساریہ نے ٹیلی وژن خطاب میں کہا کہ ان کے ایک بیلسٹک میزائل ذوالفقار اور ہائپرسونک میزائل فلسطین دوم نے تل ابیب میں بن گوریان ائرپورٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ٹرومین کو بھی نشانہ بنانے کا دعوی بھی کیا اور کہا آپریشن میں یمن پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

دوسری جانب میزائل حملوں پر تل ابیب میں سائرن بج اٹھے، خوفزدہ اسرائیلی شہری پناہ گاہوں کی طرف دوڑتے نظر آئے، اسرائیلی فوج نے میزائل حملے ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے۔

Ghaza

israil

Yaman