انگلی کی نوک پر چمچ اور کانٹے کا کرتب دکھانے والے ایلون مسک کو دوبارہ ایلین قرار دیا جانے لگا
بہت سے سوشل میڈیا صارفین ٹیک جائنٹ ایلون مسک کو ایلین قرار دیتے ہیں اور ان کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے انہیں کسی اور سیارے کی مخلوق سے تشبیہ دیتے ہیں۔
اب ان کی ایک اور تازہ ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں کھانے کی ٹیبل پر بیٹھے انگلی کی نوک پر دو چمچوں اور کانٹے کا کرتب دکھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایلون مسک نے 2 چمچوں اور ایک کانٹے کا توازن اپنی ایک انگلی پر برقرار رکھا تو کسی نے خاموشی سے ان کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردی جو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں ایلون مسک کے قریب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔
’ایلون مسک خان یوسفزئی‘: اسپیس ایک کے ارب پتی بانی کا جڑواں پاکستان میں شغل کرتے پکڑا گی
وائرل ویڈیو پر ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ایلون مسک نے ٹرمپ کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے ایک انگلی پر کانٹے اور چمچ کو آسانی سے متوازن رکھا۔
اس ویڈیو پر متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت کہ ایلون ایک خلائی مخلوق ہیں۔
ایلون مسک کی کینیڈین شہریت منسوخ کرنے کے مطالبے نے شدت اختیار کرلی
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ ایلون کا عمل ان کے متجسس اور سائنسی اندازِ فکر کو ظاہر کرتا ہے۔ ایک اور شخص نے کہا کہ ایلون ہمیشہ لطف اندوز ہونے اور ہر لمحے کو انجوائے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔