Aaj News

جمعرات, مارچ 27, 2025  
26 Ramadan 1446  

اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کے درمیان تصادم، تفصیلات سامنے آگئیں

اسرائیل کی قومی سلامتی کے وزیر نے شن بیٹ کے سربراہ پر الزامات لگائے
شائع 3 دن پہلے

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے شن بیٹ کی داخلی سکیورٹی سروس کے سربراہ پر انتہائی دائیں بازو کے وزیر ایتمار بن گویر کے خلاف ان کی اجازت کے بغیر تحقیقات شروع کرنے کا الزام لگایا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے اسرائیلی چینل کو دیے گئے بیان میں کہا کہ یہ دعویٰ سننے میں آیا ہے کہ میں نے شن بیٹ کے سربراہ رونن بار کو وزیر اتمار بین گویر کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کا اختیار دیا جو کہ ایک جھوٹ ہے۔

اس سے قبل یہ معلومات سامنے آئی تھیں کہ الشاباک ( شن بیٹ ) کئی مہینوں سے انتہائی دائیں بازو کے ارکان کی طرف سے پولیس فورس میں دراندازی کی خفیہ تحقیقات کر رہی تھی۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے اس الزام کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اس کا مقصد حکومت کو گرانا ہے۔

افشا ہونے والی دستاویز سے واضح ہوتا ہے کہ شن بیٹ کے سربراہ کو سیاسی قیادت کے خلاف ثبوت جمع کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، اس سے جمہوریت کی بنیادیں کمزور ہوتی ہیں اور اس کا مقصد نیتن یاہو کی سربراہی میں دائیں بازو کی حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔ یہ بات اسرائیلی میڈیا کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے کہ اتوار کی شام قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر اور شن بیٹ کے سربراہ رونن بار کے درمیان کابینہ کے اجلاس میں ایک غیر معمولی تصادم ہوا ہے۔

یہ تصادم اس وقت ہوا جب بین گویر کو اپنے مشیروں کی طرف سے ایک رپورٹ موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ شن بیٹ کے سربراہ رونن بار نے ان کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کا حکم دیا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ رپورٹ موصول ہونے پر بین گویر نے غصے سے میٹنگ ہال پر دھاوا بول دیا اور شن بیٹ کے سربراہ سے پوچھا کہ کیا آپ اس معاملے کے پیچھے ہیں جس پر شن بیٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ جھوٹ بول رہے ہیں، میں نے ایسا کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا۔

روس کا یوکرین پر ڈرون حملہ، 7 افراد ہلاک ہوگئے

وزیر بین گویر وہ دستاویزات لے کر واپس آئے جو انہوں نے سیشن میں شرکاء کو پیش کیں۔ انہوں نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا یہ شن بیٹ کا سربراہ جھوٹا اور مجرم ہے جسے جیل میں ہونا چاہیے۔ وہ سیاسی قیادت کی جاسوسی کر رہا ہے۔ معلومات اور شواہد اکٹھا کر رہا اور بغاوت کرنے کی کوشش کر رہا ہے“

بین گویر کے خلاف خفیہ تحقیقات

واضح رہے چینل 12 نے اتوار کی شام ایک تحقیقات شائع کی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ جنرل سیکیورٹی سروس (شن بیٹ) نے حالیہ مہینوں کے دوران پولیس اور اس کے ذمہ دار وزیر ایتمار بین گویر کے خلاف خفیہ تحقیقات کی ہیں۔ تحقیقات کے مطابق جس شک نے شن بیٹ کو تحقیقات کھولنے پر اکسایا وہ ملک میں حکومتی نظام کو کمزور کر رہا تھا۔ تفصیلات سے واقف ذرائع کے مطابق نیتن یاہو کو خفیہ طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ستمبر میں ایک خط میں رونن بار نے اپنے پیروکاروں کو لکھا تھا کہ ہم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کاہانیت کے پھیلاؤ کو ایک خطرناک رجحان کے طور پر شناخت کیا ہے۔

امریکا نے 5 لاکھ تارکین وطن کی قانونی حیثیت منسوخ کر دی

شن بیٹ کے سربراہ نے اپنے جوانوں کو یہ بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ خفیہ طور پر معلومات اکٹھی کریں اور سیاسی سطح کی کارروائیوں میں سیاسی سطح کے ملوث ہونے پر ثبوت اور شہادتیں اکٹھی کریں۔ جنرل سکیورٹی سروس (شن بیٹ) نے کہا کہ چینل 12 پر اشاعت کے بعد صحافیوں کے استفسارات کے جواب میں یہ واضح ہو گیا کہ شن بیٹ کی جانب سے اس معاملے میں پولیس یا کسی سیاسی سطح کے خلاف کوئی تحقیقات نہیں کی گئی ہیں۔ شن بیٹ فی الحال ایسی کوئی تحقیقات نہیں کر رہا ہے۔

دیگر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شن بیٹ کے سربراہ نے اسی روز پولیس کمشنر سے رابطہ کیا اور انہیں معاملے سے آگاہ کیا۔ فریقین نے سکیورٹی کی خاطر دونوں اداروں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

Israel

Ronen Bar

Ben Gvir

secret intelligence serice israel

War and Conflicts