Aaj News

جمعرات, مارچ 27, 2025  
26 Ramadan 1446  

صدرمملکت نے ملکی دفاع کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے فوجی افسران کو اعزازات سے نوازا

فوجی اعزازات دینے کی پروقار تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی
شائع 3 دن پہلے
ویڈیو گریب تصویر
ویڈیو گریب تصویر

اسلام آباد؛ ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملکی دفاع کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے فوجی افسران کو اعزازات سے نوازا۔

فوجی اعزازات دینے کی پروقار تقریب ایوان صدراسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مختلف فوجی افسران کو ان کی بے مثال بہادری اور فرض شناسی پر اعزازات سے نوازا گیا، جن میں کیپٹن سید عامر رضا کو بے مثال بہادری اور فرض شناسی پر ستارۂ بسالت عطا کیا گیا۔ ایئر مارشل محمد سرفراز، ایئر مارشل کاظم حماد، ایئر مارشل شکیل غضنفر، ایئر مارشل شکیل صفدر کو ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

میجر جنرل سعید الرحمان سرور، میجر جنرل ندیم فضل، میجر جنرل طاہر مسعود احمد، میجر جنرل سہیل صابر، میجر جنرل فواد احمد صدیقی اور میجر جنرل ذیشان احمد کو بھی ہلال امتیاز (ملٹری) عطا کیا گیا۔

ریئر ایڈمرل محمد حسین سیال، میجر جنرل سید مکرم حسین، میجر جنرل افتخار احمد ستی اور میجر جنرل غلام شبیر ناریجو کو بھی ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

میجر جنرل شاہد پرویز، میجر جنرل ندیم یوسف، میجر جنرل غلام محمد، میجر جنرل نور ولی خان، میجر جنرل محمد نعیم اختر، میجر جنرل راجہ محمد ندیم اشرف، میجر جنرل راجہ محمد عاصم خان، میجر جنرل نسیم انور، اور میجر جنرل عمر احمد شاہ کو بھی ہلال امتیاز (ملٹری) عطا کیا گیا۔

President Asif Ali Zardari