پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈز کا ون ڈے میچز ٹی 20 میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈز کا سیریز سے ون ڈے میچز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز نہیں کھیلے جائیں گے۔ بنگلہ دیش ٹیم اب 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان مئی میں دو طرفہ سیریز شیڈول ہے، دونوں بورڈز نے متفقہ طورپر ون ڈے میچز کو ٹی 20 میچز میں تبدیل کیا ہے۔
تمیم اقبال سینے میں درد کے باعث ہسپتال میں داخل
ذرائع نے بتایا کہ بنگلادیش نے پاکستان میں 3 ون ڈے اور3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنی تھی۔ نظرثانی شدہ شیڈول میں اب بنگلہ دیش ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی
بنگلا دیش کے 15 کرکٹرز کو ملائیشیا میں گرفتار کر لیا گیا
پاکستان کا ایف ٹی پی سے ہٹ کر دورہ بنگلہ دیش میں ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کا امکان ہے۔