پاکستانی فلموں کے معروف مصنف کمال پاشا شدید علیل، اسپتال داخل
پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف مصنف محمد کمال پاشا کو شدید علالت کے باعث لاہور کے سروسز اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ جہاں پر ان کاعلاج جاری ہے۔
نامور پاکستانی فلم رائیٹر محمد کمال پاشا شدید بیماری کے باعث لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ محمد کمال پاشا نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کر دی، کہا مریم میری بیٹی ہے مجھے اپنی وزیر اعلیٰ پنجاب بیٹی کا انتظار ہے۔
محمد کمال پاشا کے بچوں کے مطابق کمال پاشا برین سٹوک، برین ڈیمج اور معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہیں، بیماری کے باعث کمال پاشا یادداشت کھو چکے ہیں۔ اور گزشتہ 7 ماہ سے بستر پر ہیں۔
کمال پاشا نے نکی جی ہاں، رقاصہ، ہمایوں گجر سمیت 300 کے قریب فلموں کے اسکرپٹ لکھے۔ کمال پاشا معروف فلم رائٹر اور ہدایت کار انوار کمال پاشا کے صاحبزادے ہیں۔