Aaj News

اتوار, مارچ 30, 2025  
29 Ramadan 1446  

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری، تازہ حملے میں حماس رہنما سمیت 5 فلسطینی شہید

18 ماہ سے جاری جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوگئی
اپ ڈیٹ 24 مارچ 2025 12:30pm

**غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری، ناصر اسپتال پر تازہ حملہ میں حماس رہنما 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ **

فلسطینی حکام کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی بمباری جاری، صہیونی فضائیہ کا ناصر اسپتال پر تازہ حملے میں حماس رہنما سمیت 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق حملے میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اسماعیل برہوم بھی شہید ہوگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد 46 ہوگئی۔

غزہ پر اسرائیل کی بربریت جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 11 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی

خون کے پیاسے نیتن یاہو نے غزہ پر پھر آگ برسادی، جنوبی لبنان پر بھی وحشیانہ حملے شروع کردیے

غزہ جنگ بندی معاہدہ : 3 اسرائیلیوں کے بدلے 183 فلسطینی رہا

اسرائیلی فورسز نے غزہ کے ساتھ لبنان میں بھی سفاکانہ حملے دوبارہ شروع کر دیئے،48 گھنٹے کے دوران 130 فلسطینی شہید ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی حملوں سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کو خطرہ لاحق ہے، جنگ بندی معاہدے کے باوجوداسرائیلی فوج کے غزہ پر 5 روز سے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔

محکمہ صحت غزہ کے مطابق صیہونی حملوں میں 263 فلسطینی زخمی ہوئے، غزہ 5 روز میں جاری اسرائیلی بمباری سے شہداء کی تعداد 634 ہو گئی۔

18 ماہ سے جاری جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

Israel

Hamas Leader

Gaza hospital attack