Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
28 Ramadan 1446  

افغانستان کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی، بیرسٹر عقیل ملک

بھارت افغانستان کو ناپاک عزائم کیلئے استعمال کر رہا ہے، جس پر گہری تشویش ہے، ن لیگی رہنما
شائع 23 مارچ 2025 11:13pm

حکومت نے افغانستان کی صورتحال پر غور کے لیے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کر لیا، بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان کو اپنے ناپاک عزائم کے لیے استعمال کر رہا ہے، جس پر پاکستان کو گہری تشویش ہے۔

مسلم لیگ (ن) لیگی رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر اے پی سی بلائی جائے گی، بھارت افغانستان کو اپنے ناپاک عزائم کے لیے استعمال کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ حالیہ حملے میں ملوث ایک حملہ آور افغان شہری تھا، طور خم بارڈر کو وقتی طور پر کھولا گیا ہے تاہم افغان پناہ گزینوں کی واپسی ناگزیر ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتا ہے اور غیرملکیوں کو اپنے عوام پر فوقیت نہیں دے سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک اور شہریوں کو نقصان پہنچنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور اس حوالے سے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

PMLN

اسلام آباد

All Parties Conference

Barrister Aqeel Malik

indian afghanistan